راولپنڈی میں ایل پی جی کی دکان میں آتشزدگی، سلنڈرز کے خوفناک دھماکے

راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد نواز کالونی میں ایل پی جی سلینڈروں کی ایجنسی میں خوفناک آتشزدگی ،شدید آتشزدگی کے دوران سلینڈر ہے در پے دھماکوں سے پھٹتے رھے.

آگ کی شدت و دھماکوں کے باعث قریبی مسجد سے آگ بجھانے کی خاطر مدد کے لیے اعلان بھی کیے جاتے رھے شدید آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا جبکہ تین منزلہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا اور دو موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

تھانہ ائیرپورٹ کی ملحقہ پولیس چوکی کے علاقے نواز کالونی میں شب گئے تین منزلہ عمارت کی نیچلی منزل پر قائم ایل پی جی گیس سلینڈروں کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ اسقدر شدید تھی کہ لمحوں میں ایجنسی کے اندر رکھے سلینڈروں کو لیپٹ میں لے لیا اور سلینڈر وقفے وقفے سےزور دار دھماکوں سے پھٹنا شروع ہوگئے۔
فوٹیج بھی سامنے آگی جس میں گنجان آباد علاقے میں سلینڈروں کی ایجنسی مین اچانک آگ لگتے اور پھر شعلے بلند ہونے کے ساتھ وقفے وقفے سے زور دھماکے ہوتے دیکھے و آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔

راہ گیر موٹر سائیکل سوار کو بھی آگ دیکھ کربچاو کے لیے اپنا موٹر سایکل جلدی سے موڑ کر دوسری گلی مین جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو 1122 کے 25 ریسکیو اینڈ فائر فائٹرز نے 5 فائر ٹینڈرز کےساتھ آپریشن میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پا کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 عثمان گجر کا کہناتھا کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی گیس سلینڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے، اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

آتشزدگی و دھماکوں سے عمارت کو بھی نقصان ہوا، اور2 موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ