اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کراچی ائیرپورٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن نے کہاہے کہ کراچی ائرپورٹ رن وے 25L/07R کی مکمل بندش کی خبریں درست نہیں۔ کراچی ائرپورٹ رن وے 25L/07R پر معمول کی دیکھ بھال کا کام ہوگا۔رن وے پر سے ربڑ ہٹانے کا کام پیر سے جمعہ 04 اپریل سے 03 مئی تک مختلف اوقات میں کیا جائے گام۔ینٹننس کے دوران مخصوص لوڈ یا اس سے کم کے حامل ائرکرافٹس کے لئے متبادل رن وے 25R/07L کو استعمال کیا جاسکے گا۔نوٹم میں درج مینٹننس کے اوقات کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم زون اوقات ہیں۔