اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنے آبائی علاقہ جات میں سفر کرنے والے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا، اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، عید کی چھٹیوں پر جانے والے شہری مناسب سکیورٹی انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں،گھر کے اندر اور باہر روشی کا مناسب انتظام کریں ،گھر کے مین گیٹ کو باہر کے بجائے اندر سے لاک کریں،گھر اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں،اپنی قیمتی اشیاءجیساکہ زیورات اور نقدی وغیرہ کو محفوظ جگہ یاکسی حفاظتی تحویل میں دینے کا انتظام کریں ،گھر چھوڑنے سے پہلے تالے اور دروازوں کی چمٹیاں ضرور چیک کرلیں، جب آپ لوگ عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں میں جائیں گے تو کوشش کریں کے گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ وہ گھر اخبار نہ پھینکے، اورکوئی ایسی سرگرمی نہ کریں جس یہ ظاہر ہوکے آپ گھر پر موجود نہیں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو لازمی اطلاع دیں، اسی طرح تمام کھڑکیوں ، دروازوں اور روشندان کو اچھی طرح سے لاک کرکے جائیں،انشاءاللہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے آپ کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپ کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔