اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ شہزاد ٹاون پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو ٹر سائیکل ، قیمتی مو بائل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ شہزاد ٹاو¿ن پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اور شاپ رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے پانچ ارکان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو ٹر سائیکل ، قیمتی مو با ئل فون، اوروارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت اللہ یار، علی حیدر ، حسنین حیدر، احسان حیدر اور محمد عمیر کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھانہ کھنہ ، کورال، کرپا، نیلور ، بنی گالہ اور تھانہ شہزاد ٹاو¿ن کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15پر فوری اطلا ع کریں۔