پاکستان اور ایتھوپیا کا بڑے شہروں میں گرین لیگیسی انیشیٹو کو شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں ایتھوپیا کےوزیراعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی انیشیٹو کو شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

اس بات پراتفاق ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمال بیکر عبدلا اور وزیر اعظم کی موسمیا تی تبدیلی کی کوارڈینیٹررومینہ خورشید عالم کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

سفیر نے گزشتہ سال ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ تعاون میں آغازکے لۓ رومینہ خورشید عالم کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے اسلام آباد میں پچھلے سال گرین لیگسی منصوبے کا آغاز کرنے کو بھی یاد کیا جس میں سینئر وزراء، حکومتی افسران، ڈپلومیٹک کور، کاروباری برادری، میڈیا اور سول سوسائٹی موجود تھی۔

سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے ٹیکنالوجی، معلومات اور تجربہ کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے رومینا خوشید عالم کو وزیر اعظم کی کلائمیٹ تبدیلی کی کوارڈینیٹر کے عہدے پرتعینات ہو نےپر مبارکباد دی۔
رومینا خوشید عالم نے اپنے ملک میں مختلف شہروں میں گرین لیگسی منصوبے کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کی اور ہر ممکنہ تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مشترکہ کوششیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ