بیساکھی کے خوبصورت تہوار پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پیغام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی کے موقع پر کیا جو دیسی مہینہ یکم بیساکھ کو دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری جوش و خروش سے مناتی ہے۔

اسپیکر نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت ہے اور بیساکھی پیار ،محبت اور خوشیاں بانٹنے کا صدیوں پر محیط خوبصورت تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے عوام مختلف عقائد اور ثقافتوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام مذاہبِ کے ماننے والے کو ان کے مذہب اور عقیدے کے مطابق رسومات کو منانے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے بیساکھی کے خوبصورت تہوار کے موقع پر امن، آشتی، بھائی چارے اور بین المذاھب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

October 27, 2024

بلا سود قرضہ جات خود کفیل غربت میں کمی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے،رانا محمد صدیق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

October 27, 2024

گورنر فیصل کریم کنڈی کا اسکواش پلیئر احسن ایاز کو خراج تحسین، اولمپکس کا خواب پورا کرنے کے لیے تعاون کا عزم

October 27, 2024

77 سال سے بھارت نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ