گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) تھا نہ دھلے کے علاقہ برکت کا لونی میں باپ نے بیٹے کی مدد سے محلے دار سات سالہ بچی کو ذیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس ن مقدمہ درج کر کے کا روائی کاآغاز کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بر کت کا لو ی کے رہا ئشی محنت کش محمد امین کی سات سالہ بیٹی نور گلی میں کھیل رہی تھی جسے محلے دار ملزم اشتیاق اپنے گھر لے گیااور ذیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم کے اس گھنا ئونے فعل میں اسکے بیٹے حیدر نے متاثرہ بچی کے ہا تھ اور ٹانگیں پکڑی ہو ئی تھیں ملزم حیدر نچی کے شور مچانے پر اسکا گلہ بھی دباتا رہا متاثرہ ہ بچی کا والد امین جب اس ظلم پر جب ملزم کے گھر کے سامنے پہنچاتو ملزم نے چھت سے اینٹیں مار کر اسے بھی شدید زخمی کر دیا تاہم متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر دھلے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم اشتیاق کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کا بیٹا حیدر تاحال فرار ہے۔