بحری قوانین کی خلاف ورزی پر بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے 13 اپریل کو پرتگالی پرچم والے بحری جہاز کو ’بحری قوانین کی خلاف ورزی‘ پر قبضے میں لیا ہے، جب کہ پاکستان میں ایرانی مشن نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا جہاز پر کوئی پاکستانی شہری موجود تھا۔

نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران پاسداران انقلاب نے گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں اس مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جب تہران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ایران نے کہا تھا کہ وہ حملے کے جواب میں اہم شپنگ روٹ بند کر سکتا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کا ایک ہیلی کاپٹر بحری جہاز میں سوار ہوا اور اسے ایرانی پانیوں میں لے گیا۔

دمشق میں اسرائیلی حملے کے جواب میں 13 اپریل کو رات گئے ایران نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں میزائل اور دھماکا خیز ڈرونز داغے تھے۔

ترجمان ناصر کنانی نے کہا بحری قوانین کی خلاف ورزی اور ایرانی حکام کی کال کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ بحری جہاز ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوا، ایران کو یقین ہے کہ اس جہاز کے اسرائیل سے تعلقات ہیں۔

بحری جہاز میں پاکستانی عملہ
اس کے علاوہ پاکستان میں ایرانی مشن نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز پر کوئی پاکستانی شہری یا ملاح سوار تھا۔

ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ انہیں اسلام آباد میں تہران کے سفیر سے پاکستانی شہریوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں، اور انہوں نے 14 اپریل کو وزارت خارجہ کے ذریعے یہ تفصیلات اپنے دارالحکومت تک پہنچائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ایرانی اور پاکستانی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تہران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایم ایس سی ایریز بحری جہاز پر کم از کم دو پاکستانی سوار تھے، جہاز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) محمد عدنان عزیز ان میں سے ایک تھے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدنان عزیز کے قریبی خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ ضبط شدہ بحری جہاز پر سوار تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ سے رجوع کیا ہے۔

اس کےعلاوہ یہ بھی کہا گیا کہ بحری جہاز میں تقریباً 17 بھارتی ملاح سوار تھے اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ایرانی ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین

November 13, 2024

” علامہ اقبال اور رد قادیانیت”کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج منعقد ہوئی ،

November 13, 2024

ایس آئی ایف سی میں جنوبی اضلاع کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

November 13, 2024

ایتھوپیا کے سفیرِڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو شاندار سفارتی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ایمبیسیڈرایوارڈ سے نوازا گیا

November 13, 2024

گورنر خیبرپختونخوا سے چراٹ سیمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اعظم فاروق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

November 13, 2024

آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری اور دیگر کی وفاقی وزیر برائے چوہدری سالک حسین سے ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ