پاکستان،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغازکل سے ہوگا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ون ڈےمیچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا،تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے اور ڈے اینڈنائٹ ہوگے۔

میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ28 اپریل،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 اپریل،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی