اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )قومی اسکواش کھلاڑی سابق عالمی چیمپئن قمرزمان کے پوتے نورزمان اور عاصم خان بغیر ریکٹ اور جوتوں کے آئرلینڈ پہنچ گئے۔عاصم خان اور نور زمان کا سامان نجی پرواز میں لوڈ نہ ہوسکا۔تاحال سامان نہ ملنے کی وجہ سے قومی کھلاڑی پریشانی کا شکارہوگئے۔
قومی کھلاڑیوں کو ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے چوبیس گھنٹوں میں سامان مل جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔عاصم خان اور نور زمان نے آئرلینڈ میں دو اسکواش ٹورنامنٹس کھیلنے ہیں.
دونوں کھلاڑی پہلے ویسٹ آئرلینڈ اوپن پھر آئرش اوپن میں حصہ لیں گے۔ویسٹ آف آئرلینڈ اوپن ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز مقرر ہے.