کراچی (نیوزڈیسک)آذربائیجان سے کراچی کے لئے پہلی پرواز گزشتہ رات جناح انٹرنیشنل پہنچی۔
جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے
اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا.
آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو پروازیں چلا رہی ہے.