کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3100 روپے کے اضافے کے بعد اب ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے سے بڑھ کر 191701 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر کے اضافے سے 2071 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمئیم شامل کرکے 2091 ڈالر فی اونس ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالرمزید سستا، کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری