اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) بابربینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ‘ ان خیالات کا اظہار صدر انسانی حقوق سیل پیپلز پارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس کلب میں انٹرنیشنل اور نیشنل ٹورنامنٹ ہوتے رہے ہیں ۔جمعہ کے روز سی ڈی اے کی طرف لیز منسوخ کرنا شہید محترمہ کے نام منسوب ادارے پر حملہ ہے۔سی ڈے اے عملے نے آج ہفتہ کے روز گراونڈ میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ عملے نے اسلام آباد ہاٸی کورٹ کے اسٹے آرڈر کو پھاڑ کر پھینک دیا ہے ۔پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش کی گئی تھی ۔اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر واقع گراونڈ کی لیز کی منسوخی کو محترمہ شہید سے منسوب ادارے پر حملہ ہے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ گراونڈ پر حملہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے تعصب اور نفرت کا عمل ہے ۔