گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبد الحمید خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبد الحمید خان نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ڈپٹی اسپیکر نگلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش،امجد ایڈووکیٹ جمیل احمد اور دیگر کے ہمراہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان سے اہم سیاسی شخصیت عبد الحمید خان پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے، آج انہوں نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے،عبد الحمید مرکزی سیاست میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،پارٹی قیادت کی طرف سے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں تقویت ملے گی، ا مید ہے یہ ذوالفقار علی بھٹو کا مشن آگے لے کر بڑھیں گے۔ عبد الحمید خان نے کہا کہ میرا سیاست سے پرانا تعلق ہےمیں نے سیاست کا آغاز تحریک استقلال سے کیا ،گلگت بلتستان کو سیٹیزن شپ کے حقوق نہیں ملے، جب ہم صوبے کے حقوق کی بات کرتے تھے تو ہمیں غدار کہا گیا، گلگت بلتستان کو پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ دور رکھا گیا،گلگت بلتستان کو الگ ملک بنانے کی بات کی جاتی رہی ،ہمارے مطالبات پر ہمارے اوپر کیسز بنائے گئے،میری جان کو خطرہ تھا میں 22 سال ملک سے باہر رہا،باہر جاکر اندازہ ہوا ہمارے حقوق یو این او نے نہیں بلکہ پاکستان میں پیپلز پارٹی نے دینے ہیں،اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی نے ہمیں پیکیج دیا، ہم نے گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لیے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ،ہم پاکستان کے لئے زیادہ قربانی دینے کو تیار ہیںہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنی ہے۔ پی پی پی نے آغاز حقوق بلوچستان کیا ، پی پی پی کی قیادت بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مسائل حل کرے گی، پی پی پی گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بنیں گے، صدر آصف علی زرداری نے ساتویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مطالبہ ہے کہ جن ممبران نے باجے بجائے ان کے خلاف توہین پارلیمنٹ لگنی چاہیے، صدر نے خطاب میں کشمیر اور فلسطین پر بات کی،بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوںکو مذاکرات کی دعوت دی ہے، مولانا فضل الرحمان کے پی سے بھی مطالبہ کریں کہ وہ ان کا چرایا گیا منڈیٹ واپس کریں، پی ٹی آئی فرنچائز بن چکی ہے، تھوڑے عرصہ بعد دیکھیں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا بنتا ہے؟ بلوچستان میں جو پیپلز پارٹی نے کام کیا اسی بنیاد پر الیکشن میں ہمیں نتائج حاصل ہوئے،انشاءاللہ ہم گلگت بلتستان کی بھی آواز بنیں گے اور مرکز سے مسائل حل کروائیں گے۔ کیا بلاول بھٹو ڈپٹی وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کا سوال،کنڈی نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا،پارلیمنٹ کا فورم باجے بجانے کے لئے نہیں ہے، احتجاج جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جو حقوق ملے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ملے ہیں، پی پی پی کا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ گہرا تعلق ہے، سیاسی جماعتیں اپنے منشور کے مطابق دعویٰ کرتی ہیں،گلگت بلتستان میں جو حقوق ملے وہ پیپلز پارٹی نے دیے،گلگت بلتستان کے لوگوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ دلی رشتہ ہے،ہم گلگت بلتستان میں جو حکومت بنانے کا دعویٰ کررہے ہیں وہ طاقت سے نہیں بلکہ اپنے کام کی وجہ سے کہہ رہے ہیں،ہم اپنی خدمت سے گلگت بلتستان کی عوام کے دل جیتے ہوئے ہیں اور ہم حکومت بنائیں گے۔نیئر بخاری نے کہا کہ گندم کی فصل کے آمد کے وقت گندم امپورٹ کی جا رہی ہے،گندم کی امدادی قیمت نہیں بڑھائینگے تو کسان آئندہ گندم کاشت نہیں کرینگے،حکومت کسانوں کا خیال رکھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ