ضمنی انتخاب،سکیورٹی کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 21نشستوں پرضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔سکیورٹی اہلکاروں کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ سکیورٹی ہلکار ڈی آر او، آر او اور پریزائڈنگ افیسر کے ساتھ تعاون کریں گے۔سکیورٹی اہلکار پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔سکیورٹی اہلکار یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر داخل نہ ہو۔سکیورٹی اہلکار تعیناتی کے دوران پریزائڈنگ افیسر کے احکامات پر عمل درامد کرنے کے پابند ہوں گے۔مکمل نتائج مرتب ہونے تک سیکیورٹی اہلکار ریٹرننگ افسر کے دفتر کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر سے اس کی شناخت کے بارے میں نہیں پوچھیں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے یا ووٹ ڈالنے سے منع نہیں کریں گے۔سکیورٹی اہلکار کسی بھی صورت میں انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے۔سکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں نہیں لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکار پریزائڈنگ افیسر کے اختیارات میں کسی صورت مداخلت نہیں کریں گے۔انتخابی عمل میں کسی بے ضابطگی کی صورت میں سیکیورٹی اہلکار پریزائڈنگ افیسر کو مطلع کریں گے۔پریذائیڈنگ افیسر کی اجازت کے بغیر سیکیورٹی اہلکار کسی فرد کو اپنی حراست میں نہیں لیں گے۔ووٹوں کی گنتی کے دوران سیکیورٹی اہلکار کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ