کینیڈا(نیوزڈیسک)ٹرانٹو کی شہری خاتون نے مہنگائی سے تنگ آکر انوکھی پیشکش سے سب کو حیران و پریشان کردیا۔خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشتہار جاری کردیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی سے تنگ آکر اپنا بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دے رہی ہے۔اشتہار میںآدھا بستر کے ایک ماہ کیلئےکرایہ 900 کینیڈین ڈالرز کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی آسمان کو چھوتی مہنگائی نے سب ہی کیلئے مشکل کھڑی کردی ہے۔مہنگے کرایوں کے سبب شہریوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا اب محال ہو چکا ہے۔ اشتہار آنے کے بعد فوراً وائرل ہوا، جس کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔’کرائے کا گھر‘ تو سب ہی نے سنا ہوگا لیکن کینیڈا کی خاتون نے ’کرائے کا ادھا بیڈ‘بھی متعارف کروا دیا۔ انیا ایٹنگر کے مطابق اخاتون ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش میں ہیں۔اشتہار دینے والی خاتون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی فیس بک کے ذریعے ایک خاتون کو اپنا آدھا بستر کرائے پر دے چکی ہیں.
مزید پڑھیں:ہوائی جہاز کے بعد اب چلتی ٹرین میں شادی