نوجوانوں کا اعلیٰ کردار بنانے میں اسکاوٹنگ ایک اہم اور نمایاں خدمت سرانجام دے سکتی ہے، سکائوئٹس لیڈر صاحبزادہ سجاد چشتی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ممتاز ماہر تعلیم ،چیف وارڈن سول ڈیفنس ملک کے معروف سکائوئٹس لیڈر صاحبزادہ سجاد چشتی نے کہا ہے کہ اسکا ئوٹنگ ذہنی و جسمانی ترقی میں نوجوانوں کی معاون اسکاٹنگ یا اسکاٹ موومنٹ ایک تحریک ہے، جو ذہنی و جسمانی ترقی میں نوجوانوں کی مدد کرتی ہے تاکہ معاشرے میں افراد کی باہمی بقا کے لیے مضبوط تعمیری کردار ادا کر سکیں۔اسکائوٹنگ کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے ۔ نوجوانوں کا اعلی کردار بنانے میں اسکاوٹنگ ایک اہم اور نمایاں خدمت سرانجام دے سکتی ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی، دماغی اور روحانی تربیت کے لیے ممد و معاون ہے بلکہ اس سے منظم، مفید اور قابل فخر شہری بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔سکاوٹس ایک تحریک ہے جو نسل ذات پات سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے غیر ممالک کے دورہ کے موقع پر چیک ریپبلک میں مختلف ممالک کے سکائوٹس لیڈرز کی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیک ریپبلک میں سکائوٹس انسٹی ٹیوشن بنانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں بچوں کو طاقتور، بہادر بنانے پر بات چیت ہوئی ۔ صاحبزادہ سجاد چشتی نے بتایا کہ سکائوٹنگ میں جو آٹھ بچوں کا ایک پٹرول ہوتا ہے اس کا نام بھی ایسے جانوروں کے نام پر رکھا جاتاجو بڑے بہادر ہوتے ہیں ہے مثال کے طور پر ٹائیگر پٹرول،لائنز پٹرول،ایگل پٹرول اس طرح کے نام رکھے جاتے ہیںاور بچوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ آپ نے بالکل طاقتور بھی ہونا ہے اور آپ کی اوڑان جو ہے یہ بالکل شاہین کی طرح ہونی چاہیئے اور ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔پراگ میں ہونے والی اس میٹنگ کے دوران تمام شرکاء میٹنگ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم بچوں کو زیادہ سے زیادہ تربیت دیکربہادر بنائیں گے ۔ سجاد چشتی نے کہا کہ بہادر بچوں میںسب سے پہلے پر اعتماد اور لیڈر شپ پیدا کی جاتی ہے جو کہ ان کے اندر اس کا انسر موجود ہو تااور اس پلیٹ اور تعلیم کے ذریعے ہے بچوں کو اسی تربیت دی جاتی ہے جس سے وہ ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی ہمت اپنے اندر پیدا کرسکتے ہیں سجاد چشتی نے کہا کہ جن قوموں کے بچوں کو ابتدا ئی زندگی میں اس طرح کی تربیت گھروں ،سکولوں اور سکاوئٹس انسٹی ٹیوٹ میں دی جائے تو وہ قوم ایک بہادر قوم بن جاتی ہے جو کہ ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی ا ستعداد د رکھتی ہے ،مقابلہ چاہے جہالت سے ہو،غربت سے ہو ،مہنگائی سے ہو، لاقانونیت سے ہو سب سے کرنے کی ہمت رکھتی ہے اور سکائوٹس انسٹی ٹیوٹ عنقریب پاکستان میں اسلام آباد میں شروع کیا جارہا ہے جس میں ہم پاکستان کے بچوں کو تربیت دینگے اس کے علاوہ خاص طور پر سب سے پہلے ایک برانچ گوجرانوالہ میں بنائی جائی گی جس میں انتہائی ماہر اساتذہ کی اور ماہر سکائوٹ لیڈرز کی خد مات حاصل کی جائیں گی ،اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اپنے اپنے ملک کے بچوں کو اپنے ملک سے محبت اور ہمدردی اور اسکے لئے قربانی کا جذبہ پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے اپنے ملک کی ہر لحاظ سے خدمت بھی کرسکیں اور اسکی حفاظت بھی کرسکیں،جن قوموں میں بچپن سے یہ عادات ڈال دی جاتی ہیںجس میں ڈسپلن ،اتحاد اور تنظیم بھی شامل ہے ۔اس ملک کی یوتھ جو ہے وہ ہمیشہ دنیا سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی ہے ،ہمارے ملک کی یوتھ بڑی ذہین پرا عتماد بڑی سوجھ بوجھ رکھتی ہے لیکن ان کو اچھی قیادت کی ضروت ہے اچھی قیادت سے مراد سب سے پہلی قیادت اس کے والدین کرتے ہیں،اسکے بعد اساتذہ اور پھر سوسائٹی یہ ہمیں اپنے بچوں کو مہیا کرنی ہو گی تاکہ یہ ملک بہت جلدی ترقی کرکے اپنا نام بہت بڑے بڑے ممالک اور طاقتور ممالک کے اندر رو شن کرسکیں ۔

تازہ ترین

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ