لاہور (نیوز ڈیسک) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کے 12 حلقوں میں آج پولنگ ہوئی اور نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 22چکوال سےن لیگ کے فلک شیر اعوان 55583ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کےنثار احمد 47928ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی پی 32گجرات سےمسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الہی 71ہزار357 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 37ہزار106 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے،پی پی 54نارووال سے ن لیگ کے احمد اقبال چودھری60ہزار351ووٹ لیکر فاتح قرار پائے،سنی اتحادکونسل کےاویس قاسم46ہزار666ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے، پی پی 93بھکرسے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان 44ہزار882ووٹ لیکر جیت گئے،آزاد امیدوار محمدافضل خان 39ہزار144ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی پی 139 شیخوپورہ سےن لیگ کے رانا افضال حسین 46585 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،سنی اتحاد کونسل کےچودھری اعجاز بھٹی 29833 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 147 لاہور سےن لیگ کے محمد ریاض حسین کامیاب پائے،محمد ریاض نے 31 ہزار 841 ووٹ حاصل کیے،آزاد امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 548 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی پی 149 لاہور سے ن لیگ کی حمایت یافتہ آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی کامیاب قرار پائے،محمد شعیب صدیقی نے 47 ہزار 722 ووٹ حاصل کیے۔سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 26 ہزار 200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی پی158لاہورسے ن لیگ کےچودھری محمدنواز40ہزار165ووٹ لیکرکامیاب ہوئے،سنی اتحادکونسل کےمونس الہٰی28ہزار18ووٹ لیکردوسرےنمبرپررہے،پی پی 164لاہور سےمسلم لیگ ن کے راشد منہاس31ہزار499ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف میو 25ہزار781 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ تمام نتائج غیرحتمی و غیر سرکاری ہیں، حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔