راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق واقعہ 28 ستمبر کی شام پونے 6بجے ضلع ژوب کے علاقہ سمبازہ میں پیش آیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں بہادری سے لڑتے ہوئے 4جوان شہید ہو گئے۔شہدا میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلہ میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔