ضمنی انتخابات2024: عوام نے پی ٹی آئی کی جھوٹ،نفرت،انتشار اور منفی سیاست کا بیانیہ مسترد کر دیا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے جھوٹ،نفرت،انتشار اور منفی سیاست پر مبنی سیاست کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سرگرم عمل ہے، حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کے بعد ایرانی صدر ابراہم ریئسی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،ملک کی تعمیر و ترقی پاکستان مسلم لیگ کا خواب ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اپنایا جو کہ انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کی سیاست میںدوبارہ کوئی جگہ نظر نہیں آرہی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں گیارہ نشستیں جیت کرکلین سوئپ کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کی ہے،پولنگ مجموعی طور پر پرامن اور صاف و شفاف رہی،مسلم لیگ ن کی واضح کامیابی اس پر عوامی اعتماد کا اظہارہے ، ملک میں جھوٹ، نفرت، انتشار اور منفی سیاست کا بیانیہ دم توڑ رہا ہےجو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا ہے،بہت جلد مہنگائی کا جن قابوکرنے سمیت زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کی شکل میںثمرات عوام تک پہنچیں گے، حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کے بعد ایرانی صدر ابراہم ریئسی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جن میں اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدے جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدکئے گئے ہیںجن سے ملکی معیشت کوبے حد فائدہ پہنچے گا،اتنے قلیل عرصے میں حکومتی پالیسیوںکے نتائج حوصلہ افزا ہیں،پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹ، نفرت اور انتشار پھیلانے کا ہے جس سے عوام اب تنگ آ چکے ہیں،انکے دور میں عوام میں افراتفری پھیلائی گئی اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیا گیا،ن لیگ نے کبھی بھی انتشار ،نفرت اور تشدد کی سیاست کو فروغ نہیں دیا،ن لیگ ملک کو ترقی دینے کی سوچ رکھتی ہے،اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات کے نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن ٹریبونلزسے رجوع کرے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر آصف زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جو انتہائی شرمناک ہے،لڑائی جھگڑے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سےنفرت آمیز رویہ ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،قومی اداروں کو نفرت کا نشانہ بنایا جانا کسی صورت قبول نہیں ہے،پی ٹی آئی کی سیاست میں دوبارہ جگہ نظر نہیں آ رہی ہے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ