اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن(رپجا) کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس صدر سہیل ملک کی زیرِ صدارت نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا، جنرل سیکرٹری سہیل شہزاد نے تمام معزز ممبران کو ویلکم کیا صدر سہیل ملک نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس پر سوال و جواب کے بعد منظوری دے دی گئی اس کے ساتھ الیکشن کمیشن چئیرمن فیصل حکیم ممبران میں ندیم چوہدری اور اظہار خان نیازی کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ تنظیم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو مل کر ممبران کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اجلاس کے اختتام پر ماجودہ باڈی نے نیک تمناؤں اور آنے والی بادی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔