لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مزارِ اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔
مزار اقبال آمدپرایران کےصدرکا بادشاہی مسجد کےخطیب عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا ، ایرانی صدر کوچاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
مزاراقبال پرگفتگوکرتےہوئےایرانی صدرابراہیم رئیسی کاکہناتھاکہ پاکستان کا صیہونی قوتوں کیخلاف موقف پر فخر ہے،علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی،پاکستان میں مجھے اجنبیت کا احساس نہیں،علامہ اقبال، کی شاعری ایران اور پاکستان کے تعقات میں پل کا کردار ادا کرتی ہے،میری خواہش تھی کہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتا،پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلق ہے،دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا،پاکستان اور لاہور کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔