اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی دستاویزات پر گھر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ادریس مغل نے جعلی NDC کا استعمال کرتے ہوئے F-7 اسلام آباد میں واقع گھر فروخت کیا۔ ملزم نے سی ڈی اے حکام کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ سے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔مذکورہ گھر 1244 اسکوئر یارڈ پر مشتمل ہےملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیامقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔