انسان فیکٹری میں تیار ہورہے ہیں؟ اداکارہ حنا رضوی کا ناقدین سے سوال

کراچی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ حنا رضوی نے اُن کے وزن پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین نے اداکارہ کے وزن کی وجہ سے اُن پر تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو زائد العمری میں شادی کرنے کے طعنے بھی دیے۔

اداکارہ نے صارفین کی تنقید کا جواب ایک ٹی وی شو کے دوران دیا، حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی اور اُن پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گفتگو کی۔
حنا رضوی نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ میری شادی ایسے شخص سے ہو جس کے ساتھ میری ذہنیت ملتی ہو، جو مجھے سمجھے، جو باکردار ہو، جو ہر ایک کی عزت کرتا ہو۔

اداکارہ کی بات سُن کر میزبان ندا یاسر نے کہا کہ آج کل ہمارے یہاں لڑکیاں ایک ایسا مرد تلاش کرتی ہیں جو خوبصورت ہو، اچھا کماتا ہو تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا رضوی نے کہا کہ ایسے ہمسفر کے ساتھ کیسے زندگی گزر سکتی ہے جو خوبصورت ہو لیکن باکردار نہ ہو، جو نہ آپ کی عزت کرے اور نہ ہی آپ کو سمجھے۔

حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی ایسی ذہنیت بن گئی ہے کہ شادی کے لیے لڑکی دُبلی پتلی ہو، گوری رنگت ہو، خوبصورت ہو، لمبے قد کی ہو۔

عمار احمد خان نے کہا کہ میں ایسے مردوں کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ پتلی لڑکی بھی ایک عُمر پر جاکر موٹی ہوجاتی ہے، مرد ہو یا عورت وقت کے ساتھ اُن کی خوبصورتی ڈھل جاتی ہے، بال جھڑ جاتے ہیں، چہرہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے خوبصورت ہمسفر کا ہونا لازمی نہیں بلکہ آخری وقت تک جو چیز ساتھ چلتی ہے، وہ یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو کتنا سمجھتے ہیں، ایک دوسرے کی کتنی عزت کرتے ہیں۔

شوہر کی بات سُن کر حنا رضوی نے کہا کہ جو لوگ کسی کی جسامت یا ظاہری شکل پر تنقید کرتے ہیں، میرا اُن سے یہ سوال ہے کہ کیا انسان کسی فیکٹری میں تیار ہورہے ہیں؟

حنا رضوی نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی مخلوق پر کیسے تنقید کرسکتے ہیں، لوگ تنقید کرتے ہوئے بہت سی گھٹیا اور غیراخلاقی باتیں بول دیتے ہیں۔

اسی شو کے دوران حنا رضوی نے اپنے ناقدین کو یہ جواب بھی دیا تھا کہ وہ بریانی نہیں ہیں جو ہر کسی کو اچھی لگیں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ حنا رضوی نے اپنی بڑی بہن سنگیتا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ‘فیری ٹیل’، ‘بشر مومن’، ‘اُمید’، ‘کالج گیٹ’، ‘بندش’ اور ‘تقدیر’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ