اکبرایس بابرکاپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنےکااعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹر کسٹ تھی اور نہ ورکرز کو کاغذات جمع کرانے کا موقع دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحفظات تھے یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہونے جارہی ہے اور آج ثابت کیا گیا پی ٹی آئی میں ورکرز کو کوئی حیثیت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹر لسٹیں بھی نہیں تھی، یہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے، انٹراپارٹی الیکشن میں بنیادی حقوق پامال کئےگئے جوکہ سنگین معاملہ ہے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا آئین تشکیل دیا تھا تاہم آج جمہوریت کے نام پر ایک ناٹک ہوا ہے۔چند وکیل بند کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کریں پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟ وکلا کی صورت میں کچھ لوگ پی ٹی آئی میں اچانک نمودار ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے نام پر فراڈ ہوا، پی ٹی آئی کے آئین میں کیئر ٹیکر کا کوئی لفظ نہیں، پارٹی میں نامور وکلاء ہیں جو آئین و قانون کی بات کرتے ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی ہائی جیک ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی صورت میں ایک فراڈ ہوا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، یہ کیسےالیکشن تھے جس میں بانی ارکان شرکت نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: زمان پارک حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آج ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات میں عمران خان کے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین

December 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 26, 2024

یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

December 26, 2024

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب

December 26, 2024

19ستمبر کو ہم نے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں حصہ لیا ، چئیرمین ڈیموکریٹک گروپ آغا شیراز ملک

December 26, 2024

اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن نے سال 2024 میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ