حکام کی امیر مقام کوبارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان و سیفران انجینیر امیر مقام کو بدھ کے روز نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کے سینئر حکام نے حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اوفاقی وزیر نے کی پی میں بارشوں سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ و رنجھ کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات کا انہیں بہت دکھ ہے
انکا کہنا تھاکہ جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں ان کو بھی مالی امداد دی جاے ۔
وفاقی وزیر نے اعلی حکام سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے جو بھی امداد دی جائے اس میں شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے حکام کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو معاوضہ دیا جائے جبکہ زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جائے ۔ پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ 12 اپریل سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں میں 33 بچے، 14 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں جب کہ مجموعی طور پر 72 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ 2883 مکانات اور 68 سکولوں کو نقصان پہنچا جبکہ 309 مویشی ہلاک ہو گئے-
حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ضلع شانگلہ، سوات، مانسہرہ، بونیر، بنوں، وزیرستان، بٹگرام، مردان، ہنگو، کوہاٹ، خیبر، دیر، ضلع مہمند، ضلع باجوڑ، چترال، کرک، ٹانک، پشاور اور ضلع چارسدہ شامل ہیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ