اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے کی کارروائی،2انسانی سمگلرز کو جانڈیوالہ روڈ شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتارکرلیاگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔گرفتار ملزمان میں ارشاد حسین اور ساجد حسین شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشاد حسین سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا ۔ملزم نے شہری کو دبئی بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 12 ہزار روپے ہتھیائے ۔ ملزم ساجد حسین نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے شکایت کنندہ سے 5 عدد پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ملزم ساجد حسین پی آئی اے میں ملازم ہے۔ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .