وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس،قومی کھیلوں کی بحالی کانفرنس، نیشنل گیمز، نارووال سپورٹس کمپلیکس میں پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد(محمد حسین )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت وزارت میں قومی کھیل بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی، ڈی جی سپورٹس بورڈ / ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد اور وزارت کے اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔
واضح رہے وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق 2025 کا سال کھیلوں کے احیاء کے طور پر منایا جائے گا اور اس حوالے وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی کانفرنس کا جلد انعقاد کروانے کی ہدایت جاری کیں۔کانفرنس میں 50 سے 60 موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت صوبائی ایسوسیشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان سے ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے تجاویز لی جا سکیں۔کانفرنس کے دوران کھیلوں سے متعلق کثیر الجہتی مشاورت کی جائے، جبکہ کانفرنس کے دوران وسیع تر مشاورت کے لئے مختلف موضوعات اور پہلوؤں پر گروپس تشکیل دے کھلاڑیوں اور شرکاء سےٹھوس تجاویز لی جائیں گی۔اجلاس میں ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں گئی۔ وفاقی وزیر نےمتعلقہ حکام کو ناروال سپورٹس سٹی کے ہاسٹل کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد پر کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام ہو سکے۔گوجرہ میں پاکستان کا بہترین ہاکی ٹیلنٹ ہے جس کو مزید نکھارنے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال ہر یونیورسٹی کے اندر ایسٹرو ٹرف بنانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر نے سکواش کی بحالی کے لیے مزید سکواش کمپلیکس بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ملک میں صرف چار سے پانچ سکواش بورڈز ہیں جو ناکافی ہیں،۔چمن اور لیاری میں فٹ بال کمپلیکس بنائے جائیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین القوامی طرز کی تربیت دی جائے۔وفاقی وزیر کا پاکستان میں قومی ہوی ویٹ اور باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کروانے کی ہدایت۔ جبکہ انہون نے کھلاڑیوں کو ملکی سفیر کو طور پر تربیت فراہم کرنے کی ضرورت دیا۔
سپورٹس انفراسٹرکچر کی باقاعدہ چیک لسٹ تیار کی جائے تاکہ مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے،آئی پی سی کے اعلی حکام کو ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایات ۔وفاقی وزیر نے ڈیش بورڈ میں کھیلوں سے متعلق تمام معلومات فراہم مہیا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ قومی سطح پر انکا جائزہ لیا جا سکے۔مزید براں، اجلاس میں بین القوامی معیار پر اترنے کے لیے عالمی معیار کے کوچز ہائر کرنے کی بھی ہدایت کیں گئی، جبکہ کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے سے پہلے کم سے کم 6 ماہ کی ضروری تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔وفاقی وزیر کی اعلی سطحی پالیسی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت پالیسی بورڈ میں ملک کےنامور کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ پالیسی بورڈ کھیلوں میں بہتری کے لیے تجاویز اور آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ