اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مفادعامہ کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی،ترجمان موٹروے پولیس نے بتاکہ گریڈ 7سے گریڈ 15تک 2331خالی آسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے کی تاریخ 31مئی 2024 کر دی گئی ہے۔نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آسامیوں کیلئے مورخہ 10مارچ 2024کو اشتہار دیا گیا تھا۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایاکہ دورا فتادہ علاقوں سے امیدواران کو چند ٹیکنکل وجوہات کی بناء پر آن لائن اپلائی کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ فیصلہ امیدواران کے لئے مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جن امیدوارں نے پہلے اپلائی کیا ہے ان کو دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ سابقہ اشتہار میں دی گئی تاریخ کے علاوہ باقی قواعدو ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امیداران www.njp.gov.pkپر مورخہ 31مئی 2024سے پہلے اپلائی کر سکتے ہیں۔