اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات لیو جین چاؤ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خط لکھا ہے . انہوں نے خط میںکہاہے کہ بطور وفاقی وزیر منصوبہ بندی آپ کی دوبارہ تقرری سے بہت خوشی ہوئی.چین کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات اور کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے اپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی مستقبل میں بھی اپ کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.چین کی کمیونسٹ پارٹی اور چین کے بہترین دوست ہونے کے ناطے اپ نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے کے لیے نہایت ہی عمدہ کردار ادا کیا .
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اعلی معیار کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپ کا کردار قابل ستائش ہے .گزشتہ سال کے دوران دو مرتبہ اپ سے بات چیت کا موقع ملا.
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران پاک چین تعلقات کے فروخت کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے اور مسلم لیگ نون اور کمیونسٹ پارٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سےبات چیت نہایت ہی مفید رہی.
کمیونسٹ پارٹی مستقبل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ جماعتی تعاون اور گورننس کے موضوعات پر اشتراک عمل کے ذریعے دونوں جماعتوں کے مابین روایتی دوستی سے بڑھ کر تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے .
چین حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات اور کامیابیوں کے لیے کام کرنے کے لئے پر عزم ہے.