یرغمالیوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیلی وزیردفاع

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس وقت تک لڑائی جاری رہے گی جب تک حماس اور فلسطینی دھڑوں کے ہاتھوں میں یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق گیلنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ یرغمالیوں میں سے 133 کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے، ہم لڑائی بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے دنیا بھر میں اپنے دوست ملکوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مذاکرات میں تعطل

اسرائیلی ویب سائٹ نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ سیاسی اور سکیورٹی کابینہ کا اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے کی بات چیت کے بعد ختم ہوا، اس اجلاس میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے کے خاکے پر غور کیا گیا۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی اس ملاقات میں حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک “مضبوط فوجی بازو” کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، یہ فوجی ونگ منصوبہ بندی کے مطابق رفح میں آپریشن کرے گا۔

رفح پر بمباری میں شدت

دوسری جانب اسرائیل نے رفح پر فضائی حملے تیزکردئیے ، اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے انتباہ کے باوجود جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر رفح سے شہریوں کو نکالے گا اور ایک بڑا حملہ شروع کرے گا۔

ادھر حماس کے ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ پانچ سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے جنگ بندی پر تیار ہو کر ہتھیار بھی چھوڑ سکتا ہے بشرطیکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 کی فلسطینی حدود کی بنیاد پر منظور کر لیا جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فضائی بمباری اور گولہ باری میں 34ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ۔

خیال کیا جارہا ہے کہ شہدا کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہیں کیونکہ کئی لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبی ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

November 14, 2024

محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سی ایم ایچ سینٹر کوئٹہ کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ