لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر313 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے124 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2 زرعی،1انڈسٹریل اور 303ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ16 ہزار62 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 66 لاکھ21 ہزار3 سو55روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

کاہنہ کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ روپے،گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ70 ہزار روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 62 ہزار روپے اورپرانی انارکلی میں ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو220 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 74 ہزار2سو 85 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار1 سو 65ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9کروڑ2 لاکھ77 ہزار6 سو40 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب36 کروڑ18 لاکھ54 ہزار 9سو42 روپے ہے۔

یسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین

January 21, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

January 21, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

January 21, 2025

اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنا ضروری ہے، ناصر قریشی

January 21, 2025

حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

January 21, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی