چئیر مین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی سیلا چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات
اسلاماباد(ڈاکٹر محمد حسین ) پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے اس کھیل نے نو زائیدہ پاکستان کو پوری دنیا میں روشناس کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔چار مرتبہ ورلڈکپ،اولمپک ،روبو ٹرافی،چیمپئین ٹرافی،ایشیاء کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا اب یہ حال ہے کہ 17 ویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔ اولمپئینزنے اپنی چھوٹی اناووں کی وجہ اور ذاتی مفادات سے پاکستان کو انتہائی دگرگوں حالات تک پہنچا دیا ہےاب پاکستان ہاکی فیڈریشن دو حصوں میں بٹ چکی ہے۔ازلان شاہ ہاکی کپ سر پر ہے ۔اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہزیمت سے بچنے کے لیے اب حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیر مین رانا مشہود نے دونوں دھڑوں کو اسلام آباد بلایا اور شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات کی۔اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائیگی،
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز ، ڈی جی اسپورٹس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ شامل ہو ں گے۔اس مقصد کے لئے ایک نیشنل کیمپ السلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام لگایا جائے گا۔تمام کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر سیلکٹ کیا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اور باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائےگا۔یہ کھلاڑی دو تاریخ کو اذلان شاہ کپ کے لئے پاکستان سے روانہ ہوں گے۔فیڈریشن کے دیگر انتظامی معاملات کا فیصلہ وزیراعظم اگلے چند دن میں کر دیں گے۔