اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر دو بجے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔
وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دورہ میں وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔