ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد ادارے کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 36 افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ 22، 21 اور 20 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران کو تبدیل کر دیا گیا، گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد کو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی کراچی تعینات کر دیا گیا، کسٹم گروپ گریڈ 21 کے محمد صادق کو ڈی جی کسٹمز کراچی تعینات کر دیا گیا۔

کسٹم گروپ گریڈ 21 کے عبدالقادر میمن کو ڈی جی انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کی چیف کلکٹر کسٹم سیما بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے علی رضا کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔

گریڈ 21 کے جنید جلیل کو چیف کلکٹر کسٹمز کراچی اور گریڈ 21 کے عرفان الرحمان چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی ہوں گے۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد، اشعد جاوید اور یعقوب مکو کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے فیاض انور اور محسن رفیق کا بھی تبادلہ ہو گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم گروپ گریڈ 20 کی ارم مقبول اور قراۃ العین ڈوگر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کے ندیم رضوی کو ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور اور گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر انسداد بے نامی تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو ممبر آڈٹ کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21 کی سعدیہ صدف کو ممبر آڈٹ بنا دیا گیا۔ گریڈ 21 کے عابد رضا، ڈاکٹر سرمد، فاروق اعظم، امتیاز سولنگی، عابد محمود اور طارق ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ