گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر ملکی مشکوک افراد کی اطلاع پرگوجرانوالہ پولیس اور ایلٹ فورس کے اہلکاران نے مشکوک افراد کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر ملکی مشکوک افراد کی اطلاع پرپولیس اور کمانڈوز نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ۔
گوجرانوالہ پولیس اور ایلٹ فورس کے اہلکاران نے مشکوک افراد کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا سرچ آپرہشن جاری ہے,سوسائٹی کے راستے سیل کر دیے گئے۔
غیر ملکی باشندے تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔