رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق

کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے نیشنل اسٹڈیم پل پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ اسامہ ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔
متوفی لیاقت آباد بندھانی کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے کسی رشتے دار کی بیماری پر اسے خون کا عطیہ کرنے جناح اسپتال آیا اور خون دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ساتھ آنے والے لڑکوں نے جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹرز سے بدتمیزی کی جس پر اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے کی لاش دینے سے انکار کر دیا اور صدر تھانے کی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا۔

بعدازاں پولیس اور مشتعل افراد میں مزاکرات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی ایم ٹی خان روڈ ٹائر کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکس ے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ سمیر ولد غنی اور زخمی کی شناخت 18 سالہ سمیع ولد عبدالستار کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والا سمیر لیاری اور زخمی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ، دونوں آپس میں دوست تھے جو رات کو سی ویو گئے تھے وہاں سے واپس پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب ریس لگاتے ہوئے دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک کار الٹ گئی جبکہ دوسرے کار کھمبے سے جا ٹکرائی ، حادثے میں نتیجے میں الٹنے والی کار میں سوار دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا ، عینی شاہد کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب ایک ٹریک ٹرک چل رہے تھے جبکہ دیگر دو ٹریکس پر دو کاریں ریس لگاتے ہوئے جا رہی تھیں کاریں دنوں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہلے آپس میں ٹکرائیں پھر ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جبکہ دوسری کار پول سے ٹکرا گئی۔

الٹنے والی کار کا انجن بھی نکل کر باہر آگیا تھا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثہ کا شکار کارروں کو کرین کے ذریعے تھانے منتقل کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

تازہ ترین

January 21, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

January 21, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

January 21, 2025

اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنا ضروری ہے، ناصر قریشی

January 21, 2025

حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

January 21, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی