قبل از موت برطانوی بادشاہ چارلس کی آخری رسومات کے منصوبے کی تیاریاں شروع

لندن :(ویب ڈیسک ) برطانوی بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی بگڑتی صحت کی وجہ سے بکنگھم پیلس کے عہدیداروں نے ان کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

حکام نے شاہ چارلس کے جنازے کی کارروائی کو ”آپریشن مینائی برج“ کا نام دیا ہے، جس کی تیاریاں ملکہ الزبتھ کی تدفین کے ایک دن بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔

غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فروری میں 75 سالہ بادشاہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے وہ زیادہ تر منظرِ عام سے اوجھل رہے ہیں۔

شاہی خاندان کے ایک پرانے دوست نے اخبار کو بتایا کہا کہ یقیناً وہ کینسر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر کوئی پر امید ہے، لیکن وہ واقعی بہت بیمار ہیں، جبکہ برطانوی بادشاہ چارلس بھی کینسر کا روحانی علاج ڈھونڈنے لگے۔

شاہ چارلس نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے جو اس بیماری کی سب سے قابل علاج شکلوں میں سے ایک ہے۔

تاہم پردے کے پیچھے کنگ چارلس کے معاونین باقاعدگی سے کئی سو صفحات پر مشتمل دستاویز کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں ان کے شاہی جنازے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

فوجی حکام نے اخبار کو تصدیق کی کہ آپریشن مینائی برج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ سٹینڈرڈ طریقہ کار ہے۔

تمام شاہی ارکان نے جنازے کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے جن کی درجہ بندی پُل پر مبنی کوڈ ورڈز کے ساتھ کی گئی ہے، جیسے ملکہ الزبتھ کے جنازے کے منصوبے کا مشہور نام ’آپریشن لندن برج‘ تھا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ