پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ

کراچی: ٹاپ آرڈر پر تجربات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ ہونے لگا۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ٹور میں ٹاپ آرڈر پر صائم ایوب اور محمد رضوان کو آزمایا گیا، یہ جوڑی کام نہیں کرسکی، اب اسی حریف کے خلاف ہوم سیریز میں بابراعظم اور صائم کی اوپننگ جوڑی بھی ٹیم کو بڑے آغاز فراہم نہیں کرسکی، اس لیے سابق کرکٹر رمیز راجہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈکپ کیلیے ٹاپ آرڈر پر رضوان اور بابر کی جوڑی کو ہی بحال کرنا بہتر ہوگا۔

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہت سے سوالات کا جواب چاہیے، نیوزی لینڈ سے سیریز میں ان کو جواب تو نہیں ملا بلکہ یہ مسائل مزید نمایاں ہوگئے، ہماری اوپننگ جوڑی ہی سیٹ نہیں ہے، صائم نے ابتدائی 2 میچز اپنی تکنیک کے ساتھ کھیلے مگر ناکامی کے بعد تکنیک تبدیل کی جس سے خود ان کیلیے مشکل بڑھ گئی، جتنا وہ کامیابی حاصل کریں گے اتنا ہی اعتماد بڑھے گا، بابر بھی اپنے ابتدائی برسوں میں ان جیسے تھے، صائم کے پاس ٹیلنٹ ہے مگر اعتماد اور تجربے کی کمی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو بابراور رضوان سے ہی اوپننگ کرانا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کا بہترین موقع ہے، میری تجویز ہے کہ پاکستان ٹیم کو دستیاب ٹیلنٹ کو ہی بہترین انداز میں استعمال کیا جائے، ایسے کمبی نیشن بنائیں جو آپ کو بڑی شراکت فراہم کر سکیں اور میچ کو آخر تک لے جائیں، بابراور رضوان کی اوپننگ ایک محفوظ آپشن اور پہلے سے آزمایا ہوا کمبی نیشن ہے، اس وقت تو پاکستان 2، 3 اوورز میں 1،2 وکٹیں گنوا دیتا ہے جس سے حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ