راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) اس مرتبہ عوام ووٹ صرف اور صرف اعلی کردار اور خدمت کی سیاست کو دیں گے اور جماعت اسلامی ہی انکے ووٹ کی اصل حقدار ہے ۔ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی امیدوار pp17 رضا احمد شاہ نے یہاں الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام تینوں بڑی جماعتوں کو آزما چکے ہیں جنہوں نے خود تو اقتدار کے مزے لوٹے اور ملک و قوم کے مہنگائی بے روزگاری بے انصافی اور لاقانونیت میں دھکیل دیا ہے ۔آج عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور مائیں بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ عوام اب ان پارٹیوں کو ووٹ نہیں دیں گے جو کرونا اور سیلاب میں غائب، کشمیر لاک ڈاون پر چپ اور فلسطین پر یہودی جارحیت پر اندھے گونگے بہرے بنے رہے۔ اس مرتبہ عوام ان سب کو رد کرے گی کیونکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام جوق در جوق ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے گی اور اس الیکشن میں درست قیادت کا انتخاب کرے جو کہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے ۔ اجلاس سے انجینئیر ابو عمیر زاہد۔ ضلعی صدر جے آئی یوتھ بلال ظہور،قاری سمیع الحق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔