فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آبادمیں گھرمیں خوفناک آتشزدگی سےجھلس کرچاربچےجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گٹ والا میں گزشتہ شب گھر میں آگ لگنے سے باپ سمیت پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوگئےتھے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق آگ لگنےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے،لاشوں اورزخمیوں کونکال کرہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔
ذرائع کےمطابق آگ لگنےسےتین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےتھےجبکہ ایک بچی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی۔بچی کےانتقال سےجاں بحق ہونےوالوں کی تعدادچار ہوگئی۔ گھر کا سربراہ جعفر حسین بھی زیر علاج ہے ۔
ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 6ماہ کی امبر ،6 سالہ ایمان، 8سالہ ارسلان اور3سالہ نورفاطمہ شامل ہیں۔