راولپنڈی(سدھیر احمد کیانی) سوشل، پرنٹ، الیکٹرانک اور ریڈیو سے وابستہ نامور صحافیوں کو صحافت میں گرانقدر خدمات پر نور عطا سروسز کی جانب سے میڈیا انفلنسر ایوارڈ دیئے گئے، ان کے ساتھ دیگر اشتراک میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) عائشہ لاثانی ماڈل ہائی سکول اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن (ایپسما)شامل تھے، ایوارڈ دینے کی تقریب عائشہ لاثانی ماڈل ہائی اسکول مسلم ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایپسما کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آٸی یو جے) کے صدر عابد عباسی تھے، جبکہ تقریب میں پناہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ثناء اللہ گھمن سمیت نامور میڈیا اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں عائشہ لاثانی ماڈل سکول اینڈ کالج کی چئیر پرسن میڈم نور قریشی کو شعبہ درس و تدریس میں 50 سالہ بہترین کار کردگی پر شیلڈ دی گئی، ایپسما کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار کو بھی شعبہ تدریس میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سینئر صحافی سدھیر احمد کیانی کو شعبہ صحافت میں 37 سالہ اور میڈم فرخندہ شمیم کو 36 سالہ میڈیا میں بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور ایوارڈ دیئے گئے۔ آر آٸی یو جے کےصدر عابد علی عباسی کو بھی میڈیا میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں راجہ کامران، سعید علی باوا، وسیم ہاشمی، غلام مصطفے’ بھٹی، عمران خان، شبنم رانی، ملک نقاش، محمود خان, ملک راشد نذیر، اشفاق تنولی و دیگر شامل تھے، ایوارڈ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر 2 ماہ بعد اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں میڈیا اور سماج کی بہتری میں اعلی کردار ادا کرنے والوں کو ایوارڈ سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔