پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پاسکے۔
اس حوالے سے پاکستان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہرے ہوں گے۔
پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ کسان اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔
کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ذرائع محکمۂ خوراک کے مطابق فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔