محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں آپ موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک سچی حقیقت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ کردیا ہے، غریب آدمی محنت کے باوجود دن کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، اس پر زندگی بہت تنگ ہے، ہماری پیارے نبی کی تعلیم ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، ملک کے اندر اگر امرا یا کاروباری افراد اپنی محنت سے ترقی کرتے ہیں اور دولت پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے دین کا ابدی پیغام ہے کہ آپ خود بھی، اپنے بال بچوں کے لیے بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اور اس دولت میں ان لوگوں کا بھی ھق ہے جو محروم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بتایا کہ ہمارے آخری نبی نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے اپہلے اس کی اجرت اسے دے دو، تو اس میں ہم کس حد تک عمل پیرا ہوا اس کا ہمیں اندازہ ہے، میرے والد بھی مزدور تھے، وہ بھارت سے پاکستان آئے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ لوہے کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میں نے اپنے والد سے مزدوروں کی عظمت کی داستان سنی ہے، ہمیں ان کی عظمت کا احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اندر تمام کاروباری افراد کو اللہ توفیق دے کہ وہ ملک کے لیے دولت پیدا کریں مگر اس پر صرف ان کا حق نہیں اس پر آپ سب مزدوروں کا حق ہے

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، یہاں ہر ایک کو حق ہے کہ محنت دیانت کے بلبوتے پر معاشرے میں اہنا جائز مقام حاصل کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کا ملک سے ختامہ ہونے والا ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقما دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ