راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گھر جانے والی 7سالہ بچی کے ساتھ70سالہ شخص کی زیادتی کی کوشش،آر پی او کا سخت نوٹس،ڈی پی او نے ملزم کو گرفتار کروا دیا،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی قصبہ شہر رائے سعد اللہ کی رہائشی7سالہ بچی”ح“ بی بی گاؤں میں ایک خاتون کے پاس دینی تعلیم حاصل کرنے جاتی تھی،وقوعہ کے روز دینی تعلیم دینے والی خاتون گھر پر موجود نہ تھی،جبکہ اس کا70سالہ سسر امیر افضل گھر میں موجود تھا،7سالہ بچی کے پہنچنے پر امیر افضل نے مبینہ طور پر بچی کو برہنہ کر کے چارپائی پر لٹایا اس کے ساتھ نا زیبا حرکات کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ڈی آئی جی خرم علی شاہ نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کروا دیا،تھانہ فتح جنگ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اس طرح کی اخلاق باختگی پر مبنی مذید شکایات بھی ملزم کے خلاف موجود ہیں،تھانہ فتح جنگ پولیس مصروف تفتیش ہے۔