بھارت، 100 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول، عمارتیں خالی کرالی گئیں

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے 100 سے زائد اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد اسکول خالی کرالیے گئے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نئی دلی کے 100سے زائد اور بھارتی شہر نوئیڈا کے 2 اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم دھماکے کے دھمکی موصول ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر سروس کے اہلکار فوراً اسکولوں میں پہنچ گئے اور عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔
دھمکی ملنے کے بعد اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اسکول خالی کرواکر تمام بچوں اور عملے کو گھر بھیج دیا گیا۔
بھارتی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکولوں کو مصول ہونے والی ای میلز روس سے آئیں اور یہ تمام جھوٹی تھیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ای میلز محض جھوٹی اور مذاق لگ رہی ہیں، دہلی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ای میلز کا آئی پی ایڈریس روسی زبان کا تھا۔
تاہم، دہلی پولیس کو شبہ ہے کہ ای امیل کا اصل آئی پی ایڈریس ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے چھپایا گیا ہو۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ