وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے عوام کی بہتری کے لیے کام کرے، امیر مقام

سوات( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے مٹہ بار کونسل ایسوسی ایشن اور شانگلہ ڈسٹرکٹ بار کونسل کے مختلف تقاریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکلاء کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کر لینا چاہیے نہ کہ فرد واحد کے نرغے میں آکر،ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام نےجو مینڈیٹ دیا ہے اسی کا احترام کرنا چاہیے اور صوبے کے عوام کے مسائل ترجیح ہونی چاہیے نہ کہ فرد واحد کے ذاتی مفاد کے لیے کام کر لینا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے خیبر پختونخوا کی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مضبوط ہے اور پانچ سال انشاءاللہ پورا کر کے پاکستان کی مسائل پر قابو پا کر رہیں گے۔ پہلی دفعہ ادارے اور حکومت کی تعاون ایک دوسرے کے ساتھ صرف پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت رنگ لارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی دفعہ پاکستان میں پوری دنیا سے سرمایہ کاری کرنے میں کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پوری قوم کی مینڈیٹ کا بغیر بھی بلاامتیاز خدمت کی ہے اور ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑا رہا خواہ سیلاب، زلزلے یا دہشتگردی ہو۔شانگلہ ایکسپریس وے سمیت ورلڈ بینک سے منظور شدہ و دیگر منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کرینگے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کوششیں جاری ہیں مہنگائی میں مزید کمی آئےگی ۔انکا کہنا تھا کہ انشآءاللّٰہ معیشت بھی جلد مستحکم ہوجائے گی اور ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔تقاریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے شانگلہ اور مٹہ بارز کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا سپیشل گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ