کراچی(کرائم ڈیسک) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں جعلی اسٹڈی ویزے دینے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب ایک کارروائی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے حسنین نور نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا۔