اسلام آباد(نیوزڈیسک) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، اراکین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، اعظم خان، حارث رؤف اور عرفان خان نیازی کی فٹنس میں بہتری آگئی ہے اور ٹریننگ کررہے ہیں۔
اس موقع سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں زمان اور اسامہ میر ہمارے اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انکی جگہ حارث رؤف اور حسن علی کی شامل کیا گیا ہے جبکہ آغا سلمان بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔