یوم آزادی صحافت: بلاول بھٹو زرداری کادنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

کراچی / اسلام آباد / لاہور (عامر رفیق بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزادیِ صحافت نہ صرف جمہوریت کی بنیاد ہے بلکہ شفافیت، احتساب اور معاشرے میں متنوع خیالات کے پھیلاؤ کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیادی حق کا تحفظ اور اس کی پاسداری ہر جمہوری حکومت اور پارٹی کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی طور پریس نے پاکستان میں ایک واچ ڈاگ کے طور پر کام کیا ہے، ناانصافیوں کو بے نقاب، بدعنوانی کی نشاندھی اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش سینسرشپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں صحافتی اقدار، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری کو برقرار رکھیں۔ پی پی پی چیئرمین نے جمہوریت اور آزادی کے اصولوں پر مبنی آزادی صحافت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور 1973 ء کے آئین میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کی ضمانت کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لیگیسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کی قیادت میں ہونے والی اصلاحات نے میڈیا کی پالیسیوں کو لبرل بنایا اور زیادہ سے زیادہ آزادی کو فروغ دیا۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بطور وزیر اعظم آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنسرشپ کے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور آزاد میڈیا کی ترقی کی بھرپور حمایت کی۔ شہید بی بی نے عالمی سطح پر بھی آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی حمایت کی، جمہوری حکمرانی میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آمرانہ حکومتوں کے دوران پاکستان میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین میں ‘جاننے کا حق’ شامل کرکے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن اور رہنما اصولوں کی پیروی کی۔ پی پی پی چیئرمین نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ جیسے علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سنگین خطرات کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹنگ میں ان کی جراتمندانہ کردار کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ آئیے ہم آزادی صحافت کی مشعل کو آگے بڑھائیں، احتساب کے راستوں کو روشن کریں اور مکالمے کو فروغ دیں۔ آئیے اپنی غیر متزلزل حمایت کے ذریعے صحافیوں کو بااختیار بنائیں کہ وہ بے خوف ہو کر سچائی کے راستوں پر سفر کر سکیں اور سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کریں۔

تازہ ترین

January 21, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

January 21, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

January 21, 2025

اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنا ضروری ہے، ناصر قریشی

January 21, 2025

حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

January 21, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی